Monday, December 23, 2024
ہومScience and Technologyٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ



(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکرز ہوشیارہو جائیں،ٹک ٹاک دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں اور فلٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس پابندی کے بعد 18 سال سے کم عمر صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔

بیوٹی فلٹر تصاویر اور رئیل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہے، یہ فلٹر چہرے کی کشش میں اضافہ کرنے کیلئے لگایا جاتا ہے، ان فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو تنگ کرنا بھی شامل ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا گیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کن کن ممالک میں یہ پابندی لگائی جائے گی۔

 ٹک ٹاک کے مطابق عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کیلئے تیار کیا گیا ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں