Thursday, December 26, 2024
ہومScience and Technologyٹیسلا اگلے سال سے انسان نما روبوٹ استعمال کرنے کیلئے تیار

ٹیسلا اگلے سال سے انسان نما روبوٹ استعمال کرنے کیلئے تیار


—- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا کہنا ہے کہ کمپنی اگلے سال سے اندرونی استعمال کے لیے انسان نما روبوٹس کی پیداوار شروع کرے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک انسان نما روبوٹس لانچ کر دیئے جائیں گے۔

تاہم اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا اگلے سال سے اندرونی استعمال کے لیے انسان نما روبوٹس کی کم سطح پر پیداوار شروع کرے گی جبکہ 2026 میں دیگر کمپنیوں کے لیے روبوٹس کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔

ٹیسلا اگلے سال سے انسان نما روبوٹ استعمال کرنے کیلئے تیار

یاد رہے کہ ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ’اوپٹیمس‘ نامی ٹیسلا روبوٹ رواں سال کے اختتام تک مختلف فیکٹریوں میں کام کرنے کے قابل ہو جائے گا جبکہ 2025 کے اختتام تک یہ فروخت کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ جاپانی گاڑی بنانے والی کمپنیاں کئی سالوں سے انسان نما روبوٹ تیار کر رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں ایسے روبوٹس تیار کر رہی ہیں جو لیبر کی ممکنہ کمی کو پورا کریں اور بار بار ایسے کام انجام دیں جو خطرناک یا تکلیف دہ ہوتے ہیں، جن میں لاجسٹک، گودام اور مینوفیکچرنگ سروسز شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں