Thursday, December 26, 2024
ہومScience and Technologyپانی میں گرنے کے بعد فون کو کیسے خشک کریں

پانی میں گرنے کے بعد فون کو کیسے خشک کریں


اسمارٹ فونز کا کسی حادثے کے نتیجے میں گیلا ہوجانا آج کل کے عام واقعات ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فونز گیلے ہوجانے کے بعد اسے خشک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

انٹرنیٹ پر اس حوالے سے بہت سارے مشورے موجود ہیں جن میں سے کچھ متضاد بھی ہیں۔ ایپل نے حال ہی میں خود کو اس بحث میں اس وقت شامل کیا جب اس نے ایک وارننگ جاری کی جس میں آئی فونز کو چاولوں میں سکھانے کیلئے رکھے جانے کے خلاف انتباہ تھا۔

درج ذیل وہ اقدامات تحریر کیے جارہے ہیں جس پر عملدرآمد کرکے آپ گیلے فونز کو موثر طریقے سے خشک کرسکتے ہیں:
1) تولیہ یا صاف کپڑے سے بیرونی حصے کو خشک کریں۔ سم کارڈ اور ہولڈر نکالیں اور اگر ممکن ہو تو فون کا پچھلا کوَر اور بیٹری بھی نکال کر خشک کریں ۔ اس کے علاوہ فون کو بند کر دیں۔ تاہم لیکن آئی فونز کو کھولا نہیں جا سکتا، اس لیے ایپل تجویز تجویز دیتا ہے کہ اسے آپ اپنے ہاتھ پر آہستہ سے اس طرح ماریں کہ چارجنگ اور ہیڈفونز کی پورٹس نیچے کی طرف ہوں تاکہ پانی باہر نکل سکے۔

2) سام سنگ ہیڈفونز جیک اور چارجنگ پورٹ سے نمی نکالنے کے لیے کاٹن بڈ استعمال کرنے کی تجویز دیتا ہے جبکہ ایپل اس کے خلاف ہے۔

3) اگر فون پانی کے علاوہ کسی دوسرے قسم کے مائع میں گرا ہے جیسے کولڈڈرنک، سمندری پانی یا کلورین شدہ پانی وغیرہ، تو سام سنگ فون کو صاف پانی میں چند منٹ کے لیے بھگونے کا مشورہ دیتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ملاوٹ یا نمکیات صاف ہوجائیں۔

4) گوگل کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کو خشک کرنے کیلئے اسے کمرے کے درجہ حرارت پر ہی رکھا جائے۔

علاوہ ازیں فون کو خشک کرنے کے لیے ایک بہترین آپشن سلیکا جیل بھی ہے، یہ ایک خشک کرنے والا ایجنٹ ہے جو بہت زیادہ نمی جذب کرتا ہے۔ سلیکا جیل عام طور پر پیکٹس میں آتا ہے۔ یہ گوشت، سمندری غذاؤں یا جوتوں جیسی مصنوعات کے ساتھ بھی آتا تاکہ انہیں خشک رکھا جاسکے۔

آپ اسے آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔ فونز کو خشک کرنے کیلئے یہ سب سے بہتر کام اس وقت کرتا ہے جب اسے فون کے ساتھ کسی ایئر ٹائٹ ڈبے میں رکھ دیا جائے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں