اسلام آبا د (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سیلولر صارفین کی تعداد کتنے کروڑ تک جا پہنچی ؟ اس حوالے سے اہم اعدادو شمار سامنے آئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلولر صارفین کی تعداد 19کروڑ 29لاکھ 24ہزار تک پہنچ گئی جبکہ تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد بڑھ کر13کروڑ 79لاکھ 20ہزارہو گئی۔
“جنگ ” نےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جولائی کے آخر تک ملک میں سیلولر صارفین کی تعداد 192 اعشاریہ924ملین تھی جو اگست2024کے آخر تک بڑھکر193اعشاریہ098ملین ہو گئی، اسی طرح پاکستان میں تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد جولائی کے آخر تک 136اعشاریہ 312 ملین تھی وہ بڑھ کر اگست 2024 تک 137اعشاریہ 920 ملین ہو گئی، پی ٹی اے کومختلف کمپنیوں کیخلاف اس عرصے کے دوران 19ہزار 223شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 19061کو حل کر لیا گیا۔