Tuesday, December 24, 2024
ہومScience and Technologyپہلا فولڈ ایبل آئی پیڈ کب لانچ ہوگا؟

پہلا فولڈ ایبل آئی پیڈ کب لانچ ہوگا؟


— فائل فوٹو

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل سے متعلق کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کمپنی اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اب بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل کا ایک بڑے سائز کا فولڈ ایبل آئی پیڈ تیار کرنے کا ارادہ ہے جو ممکنہ طور پر 2028ء میں لانچ کر دیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فولڈ ایبل آئی پیڈ کا سائز کھولنے کے بعد 2 بڑے آئی پیڈز کے برابر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل پچھلے کئی سالوں سےفولڈ ایبل ڈیوائسز میں موجود کریز کے مسئلے کو حل کر کے انہیں مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی فولڈ ایبل ڈیوائسز پر آنے والی کریز کو مکمل طور پر ختم کر سکتی ہے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر ایک آئی پیڈ میں بڑی اسکرین متعارف کروانی ہے تو اس کا واحد مناسب طریقہ یہ ہے کہ 20 انچ یا اس سے بڑے سائز کا ایک فولڈ ایبل آئی پیڈ بنایا جائے تاکہ اسے بیگ میں ڈال کر اپنے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں آسانی ہو۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں