Saturday, January 4, 2025
ہومScience and Technologyچینی یونیورسٹی کا جدید ریسرچ سینٹر پاکستانی سائنسداں کے نام سے منسوب

چینی یونیورسٹی کا جدید ریسرچ سینٹر پاکستانی سائنسداں کے نام سے منسوب


ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن ـــ فائل فوٹو

چین کی ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن (HNUM) نے اپنے نئے ریسرچ سینٹر کو پاکستانی سائنسداں ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نام سے منسوب کر دیا۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق چین کی ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن میں ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سے منسوب جدید ریسرچ سینٹر 13 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے جس میں پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 17 محققین کام کریں گے۔

ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے مختلف سائنسی پروجیکٹس خاص طور پر پاک چین تعاون سے ریسرچ سینٹرز کے قیام اور دونوں ممالک کے سائنسدانوں کے درمیان باہمی تعاون کے منصوبوں کو فروغ دینے میں اسٹریٹجک کردار ادا کیا۔

ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن 1912ء میں قائم کی گئی تھی جو اس وقت 4500 سے زیادہ فیکلٹی ممبران کے ساتھ تقریباً 20 جامع انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ میڈیکل پروگرام پیش کر رہی ہے۔

ہونان یونیورسٹی کے جدید ریسرچ سینٹر کا ڈاکٹر اقبال چوہدری کے نام سے منسوب ہونا ایک تاریخی سنگِ میل ہے اور ملک و قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو اب تک متعدد اعزازات سے نوازا جا چُکا ہے جن میں مصطفیٰ ایوارڈ، سول ایوارڈز (ہلالِ امتیاز، ستارۂ امتیاز اور تمغۂ امتیاز)، چین کا دوستی ایوارڈ (2022ء) اور گولڈن سلک بال دوستی ایوارڈ شامل ہے۔

اس وقت ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز سینٹرل اور ساؤتھ ایشیاء کے نائب صدر ہیں جبکہ اکیڈمی آف سائنسز فار دی ڈیولپنگ ورلڈ (ٹی ڈبلیو اے ایس) اور لندن کی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری سمیت کئی معتبر سائنسی تنظیموں کے فیلو ریسرچر بھی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں