Monday, December 23, 2024
ہومScience and Technologyچیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے اہم خبر

چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے اہم خبر


اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ جی پی ٹی جنریٹیو اے آئی چیٹ بوٹ کو سرچ انجن کی صلاحیتوں کے ساتھ لیس کردیا ہے جو کہ گوگل کے کئی دہائیوں سے جاری ویب سرچ انجن پر غلبے کی پہلی سیڑھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے کہا کہ یہ اپ گریڈ صارفین کو متعلقہ ویب لنکس کے ساتھ “تیز اور بروقت جوابات حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے بشمول وہ معلومات بھی جنہیں پہلے روایتی سرچ انجن کے استعمال کی ضرورت ہوتی تھی۔

چیٹ جی پی ٹی میں یہ اپ گریڈ اے آئی چیٹ بوٹ کو پورے ویب سے صحیح معلومات فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی کا ہوم پیج اب موسم کی پیشن گوئی اور اسٹاک کی قیمتوں سے لے کر کھیلوں کے اسکورز اور بریکنگ نیوز تک کے موضوعات پر براہ راست ٹیبز بھی فراہم کرسکے گا۔

یہ ان فراہم کنندگان کی خبروں اور ڈیٹا سے منسلک ہوں گے جنہوں نے اوپن اے آئی کے ساتھ مواد کے معاہدوں پر دستخط کیے ہونگے بشمول فرانس کے Le Monde، جرمنی کے Axel Springer اور United Kingdom کے Financial Times۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں