Wednesday, January 1, 2025
ہومScience and Technologyیورپ میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کا قانون نافذ

یورپ میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کا قانون نافذ



(ویب ڈیسک)یورپی یونین کی جانب سے نافذ کردہ قانون کے مطابق آج سے یورپ بھرمیں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کیے جائیں گے۔

ایک جیسے چارجر کے اصول کو یورپی یونین نے اکتوبر 2022 میں منظور کرکے الیکٹرانک آلات کے مینوفیکچررز کو اپنی مصنوعات کے ڈیزائن کو ایڈجسٹ کرنے اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مدت فراہم کی گئی تھی۔

ایک جیسے چارجر کے قوانین موبائل فونز، ٹیبلٹس، ڈیجیٹل کیمرے، ہیڈ فون، ہیڈ سیٹس، ویڈیوگیم کنسولز، پورٹیبل اسپیکرز، ای ریڈرز، کی بورڈز، ماؤس، پورٹیبل نیویگیشن سسٹمز اور ایئربڈز پر لاگو ہوں گے،تاہم 28 اپریل 2026 سے ٹائپ سی چارجر کا قانون لیپ ٹاپ پر بھی لاگو ہوگا۔

یکساں چارجر کے استعمال  سے لوگ اپنے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات کو ایک ہی USB-C چارجر سے چارج کر سکیں گے اور مختلف چارجرز خریدنے اور رکھنے کی جھنجھٹ سے بچ جائیں گے۔

ضائع شدہ اور غیر استعمال شدہ چارجرز سالانہ تقریباً 11000 ٹن الیکٹرانک فضلات کا سبب بنتے ہیں، نئے قوانین چارجرز کو دوبارہ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین نے امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

اب لوگ چارجر کے بغیر نئے الیکٹرانک آلات خرید سکتے ہیں اس سے صارفین کو چارجر کی غیر ضروری خریداریوں پر سالانہ تقریباً 250 ملین یورو کی بچت میں مدد ملے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں