Thursday, December 26, 2024
ہومScience and Technologyیوٹیوب نے تخلیق کاروں کیلئے حیران کن سہولت متعارف کر دی

یوٹیوب نے تخلیق کاروں کیلئے حیران کن سہولت متعارف کر دی


ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے کونٹینٹ بنانے والوں کو جدید اے آئی سہولیات فراہم کرنا شروع کردیں۔

رپورٹس کے مطابق پلیٹ فارم نے یوٹیوب اسٹوڈیو اینیلیٹکس میں ‘انسپیریشن ٹیب’ کا اضافہ کیا ہے جو تخیلق کاروں کو نئی ویڈیوز کے خیالات کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی تجاویز دے گا۔

پیش کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوب نے اپنے ریسرچ ٹیب کو بدل کر ّانسپیریشنٗ کر دیا ہے جس کے سامنے آنے والے نتائج میں سرچ ٹرینڈز کے اور ‘بریک آؤٹ’ ویڈیو کلپس شامل ہوں گے۔

یوٹیوب کے مطابق بریک آؤٹ ویڈیوز مماثلت رکھنے والے دیگر چینلز کی ان ویڈیوز کو واضح کریں گی جن کی کارکردگی اچھی رہی ہوگی۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد تخلیق کاروں کو ان کے جیسے چینلز کے متعلق کلی فہم فراہم کرنا ہے کہ ان کے ناظرین میں کیا چیز مقبول ہو رہی ہے۔

بالاآخر، پلیٹ فارم پر ایسا اے آئی فیچر شامل کر دیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار سرچ بار میں ایک عنوان درج کریں گے اور یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت کا نظام تخلیق کار کے چینل کے ناظرین کی دلچسپی کے مطابق مشورے اور نوٹس فراہم کرے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں