Wednesday, January 1, 2025
ہومScience and Technology2025ء میں کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گی؟ نام...

2025ء میں کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گی؟ نام سامنے آگئے


— فائل فوٹو

میٹا کی فوری پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ اگلے سال سے ان لاکھوں اینڈرائیڈ فونز پر نہیں چل سکے گی جو اب بھی پرانے اینڈرائیڈ ورژن پر چل رہے ہیں۔

میٹا کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز جو کِٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم (OS) یا اس سے بھی پرانے ورژن پر چل رہے ہیں ان پر اگلے سال واٹس ایپ نہیں چل سکے گی۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سیکیورٹی اور ایپ کی فعالیت کو بہتر بنانا ہے۔

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی طرف سے انکرپشن اپ ڈیٹس، ملٹی ڈیوائس سپورٹ، نئے ویڈیو کالنگ اور اے آئی فیچرز وغیرہ جیسی مسلسل ترقی پذیر اختراعات کے لیے مزید جدید ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی ضرورت ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پرانے ڈیوائسز کو نئے فیچرز کو سپورٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور جیسے جیسے ٹیکنالوجی میں ترقی ہو رہی ہے یہ  ڈیوائسز صارف کے ڈیٹا کو مؤثر طریقے سے محفوظ بھی نہیں رکھ سکتے۔

ان ڈیوائسز پر بغیر سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے ایپ کی فعالیت میں کمی اور سائبر حملوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

واٹس ایپ 2025ء میں درج ذیل ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا

سام سنگ: گیلکسی S3، گیلکسی نوٹ 2، گیلکسی ایس 3، گیلکسی S4 مِنی

موٹرولا: موٹو G (فرسٹ جینریشن)، ریزر HD، موٹو E 2014

ایچ ٹی سی: ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500، ڈیزائر 601

ایل جی: اوپٹمسG، نیگزس 4، G2 مِنی، ایل 90

سونی: ایکسپیریا Z، ایکسپیریا SP، ایکسپیریا T، ایکسپیریا V

یہاں اس بات کا ذکر کرنا اہم ہے کہ پرانے ماڈل کے آئی فون رکھنے والے صارفین کے پاس اپنا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے 5 مئی 2025 تک کا وقت ہے کیونکہ واٹس ایپ اب15.1 آئی او ایس یا اس سے پرانے ورژن والے آئی فون پر نہیں چلے گی۔

یعنی آئی فون 5S، آئی فون 6، اور آئی فون 6 پلس صارفین کو واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے اپنے فون کو اپ گریڈ کرنے یا پھر اپنے آئی فون کو نئے آئی او ایس پر منتقل کرنے کی ضرورت ہوگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں