Sunday, January 5, 2025
ہومScience and TechnologyZEISS کے ساتھ تیار کردہ  ویووV40 5Gاب پاکستان میں خریداری کے لیے...

ZEISS کے ساتھ تیار کردہ  ویووV40 5Gاب پاکستان میں خریداری کے لیے دستیاب , قیمت بھی سامنے آگئی


کراچی (پروموشنل ریلیز) ویوو کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروایا گیا سمارٹ فون V40 5G، جو پروفیشنل پورٹریٹ فوٹوگرافی کے لیے ZEISS کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے، آج سے پاکستان بھر میں صرف 139,999 روپے میں دستیاب ہے۔

 V40 5G پروفیشنل پورٹریٹ فوٹوگرافی کے معیار پر پورا اترتا ہے۔   اس سمارٹ فون میں موجود ZIESS Cinematic Portrait Video سے ویڈیوز اب بہترین کوالٹی میں بنائی جاسکتی ہیں۔ مزید ZIESS Focus Transition سے کیمرہ فوکس میں تبدیلی بہت ہموار ی کے ساتھ  ہونے کی وجہ سے ویڈیوز پروفیشنل انداز میں ریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔ 

اس کے علاوہ V40 5G میں موجود ZIESS Style Bokeh کی وجہ سے صارفین مہارت کے ساتھ تصاویر بنا سکتے ہیں۔ اس سمارٹ فون میں پہلے سے بہتر Aura Light بھی متعارف کروائی گئی ہے۔ 

 یہ سمارٹ فون  صارفین کو  ہر حالات میں ایک بہترین تجربہ مہیاکرنے کے لیے 4500nits Peak Brightness والی  120Hz 3D Curved Screen  ڈسپلےکے ساتھ آتا ہے۔ مزید   Qualcomm Snapdragon® 7 Gen 3 Mobile Platform اور 12GB + 12GB Extended RAMکے ساتھ V40 5G بہترین پرفارمنس فاہم کرتاہے۔

5500mAh BlueVolt Battery اور 80W FlashCharge ٹیکنالوجی کے ساتھ V40 5G ویوو کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہے۔ مزید،اس میں IP68 & IP69 Dust & Water Resistance کی موجودگی دھول اور پانی سے حفاظت کرتی ہے، جس سے یہ سمارٹ فون صارفین کے لیے ایک پائیدار انتخاب بن جاتا ہے۔

 قیمت اور دستیابی

ویوو کا نیا  V40 5G اس وقت پاکستان بھر میں دو دلکش رنگوں “Moonlight White”اور “Nebula Purple” میں    139،999 روپے  میں دستیاب ہے۔

ویوو V40 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V40 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹوجی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( 2GB/ماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں  

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں