Saturday, January 4, 2025
ہومScience and Technologyایلون مسک نے اوپن اے آئی اور سام آلٹمین کیخلاف مقدمہ کردیا

ایلون مسک نے اوپن اے آئی اور سام آلٹمین کیخلاف مقدمہ کردیا



سکرامنٹو (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی اور اس کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین کیخلاف مقدمہ کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایلون مسک نے کیلیفورنیا کی اعلیٰ عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے اوپن اے آئی پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ کمپنی مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر منافع کے حصول کے لئے کام کر رہی ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ اوپن اے آئی کو غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، آلٹمین نے کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ نے اوپن اے آئی میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے دائر مقدمے کی دستاویزات کے مطابق سام آلٹمین اور ان کے ساتھی گریگ بروک مین نے 2015 میں ایلون مسک سے رابطہ کرکے غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے والے ایسے ادارے کے قیام پر اتفاق کیا تھا جو انسانیت کے لیے مفید آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) ٹیکنالوجی پر کام کرسکے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں