Tuesday, January 7, 2025
ہومScience and Technologyایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیےگئے

ایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیےگئے



ایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیےگئے

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینزی سکاٹ نے ایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیئے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ای کامرس کمپنی کے 65 ملین شیئرز فروخت کیے گئے تھے۔رپورٹ میں ایک فائلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ای کامرس میں ایمازون کے حصص کا تقریباً 25 فیصد ہے ۔جمعہ کو مارکیٹ کے اختتام پرایمازون کے ان فروخت شدہ شیئرز کی قیمت410 بلین ڈالر تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیزوس سے 2019 میں طلاق لینے کے بعد میکنزی سکاٹ نے ایمازون کا 4 فیصد حصص لیا تھا۔ اس حصص کی مالیت 36 بلین ڈالر تھی جس کے بعد میکنزی دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئی۔

رپورٹس کے مطابق طلاق کے بعد میک کینزی سکاٹ نے اپنی آدھی دولت عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔اور اب رقم کی مد میں لاکھوں ڈالر بھی عطیہ کیے گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں