Sunday, January 5, 2025
ہومScience and Technologyسالانہ 120 ڈرون تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح

سالانہ 120 ڈرون تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈرون تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح کر دیا گیا ہے جو سالانہ 120 ڈرون تیار کرے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مابق سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز نے ریاض میں ’انٹرا‘ ٹیکنالوجیز کمپنی کے تعاون سے ڈرون طیاروں کی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔ فیکٹری کے قیام سے ڈرونز طیاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور یہ سالانہ 120 ڈرون تیار کرے گی۔

انٹرا ٹیکنالوجی کمپنی سعودی وزارت دفاع کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور سعودی عرب میں اس فیکٹری کے قیام سے مشرق وسطیٰ میں ڈرون ٹیکنالوجی میں نئی تبدیلیاں آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرا کمپنی جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ ڈرون تیار کرنے میں عالمی شہرت رکھتی ہے جو عالمی معیار کے مطابق کوالٹی اور سلامتی کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف اقسام کے ڈرون تیار کرتی ہے جس میں 25 میٹر طویل ڈرون کے ڈھانچے، ڈیزائن اور تیاری شامل ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں