Thursday, January 2, 2025
ہومScience and Technologyنگران حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر)کی بحالی کا...

نگران حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر)کی بحالی کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر)کی بحالی کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیا۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ حکومت اور ملکی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈے کے سبب کچھ دنوں سے ایکس کو پاکستان میں بند ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایکس کو کھولنے کا فیصلہ نئی حکومت ہی کرے گی۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ایکس کی انتظامیہ پاکستان کے مقامی قوانین کی پاسداری کرنے اور ممنوعہ مواد کو ہٹانے میں ناکام رہی جس پر اس پر پابندی عائد کی گئی۔ ایکس سے متعدد بار ممنوعہ مواد کو ہٹانے کو کہا گیا، تاہم ان کی طرف سے بہت تھوڑا مواد ہٹایا گیا جس پر حکومت کو اس کی بندش کا فیصلہ کرنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس کی بندش کو 11دن ہو چکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں