Wednesday, January 1, 2025
ہومScience and Technologyوائس نوٹ کو ٹیکسٹ میں کیسے بدل سکتے ہیں؟ جانیے

وائس نوٹ کو ٹیکسٹ میں کیسے بدل سکتے ہیں؟ جانیے


انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس صارفین کےلیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے بعد انہیں طویل وائس نوٹس سننے سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

اس اپ ڈیٹ کے واٹس ایپ صارفین کے لیے طویل ریکارڈنگ کو ٹرانسکرپشن میں بدل دے گا جس کو پڑھ کر جانا جا سکے گا کہ پیغام بھیجنے والے نے وائس نوٹ میں کیا کہا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے کیےگئے اعلان کے مطابق اس فیچر کا مقصد لوگوں کو شور کے ماحول میں طویل وائس نوٹ موصول ہونے پر گفتگو جاری رکھنا ہے۔

واٹس ایپ کو وائس نوٹ متعارف کرائے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ جہاں یہ کئی صارفین کے لیے مفید ثابت ہوئے وہیں کچھ لوگ اس کے متعلق شکایت کرتے ہیں کہ انہیں اپنے دوستوں یا پیغام بھیجنے والوں کے طویل وائس نوٹ سنتے ہیں۔

متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر سے پیش کی جانے والی تحریر واٹس ایپ سمیت کوئی بھی نہیں پڑھ سکے گا، یعنی پیش کی جانے والی ٹرانسکرپشن کی بھی سیکیورٹی ویسی ہی ہوگی جو روایتی واٹس ایپ میسج کی ہوتی ہے یعنی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں