Tuesday, December 24, 2024
ہومScience and Technologyواٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل نیا فیچرمتعارف

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل نیا فیچرمتعارف



 (24نیوز) میٹا کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔

واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی، پہلے پہل اس فیچر تک رسائی محدود صارفین کو دی جائے گی، اس فیچر کا مقصد بالخصوص مختلف زبانوں میں بات چیت کرنے والے صارفین کیلئے واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان بنانا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کے صارفین وائس نوٹ کی صورت میں بھیجے گئے پیغامات کو اپنی ترجیحی زبان میں سمجھ سکیں گے اور ان کے لیے دوسرے زبانوں کا پیغام سمجھنا بھی آسان ہوجائے گا۔

صارفین کو وائس میسیجز سننے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ اس فیچر کے بعد صارفین چاہیں تو ایک کلک کے ذریعے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے اور سمجھ سکیں گے۔

میٹا کی جانب سے مذکورہ فیچر پر گزشتہ برس سے کام جاری تھا، تاہم اب اس کی باقاعدہ آزمائش شروع کردی گئی ہے اور امکان ہے اسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمت دیں تاکہ پسند کی لڑکی سے شادی کرلوں, امیدوار کی نوکری کی درخواست وائرل





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں