Tuesday, December 24, 2024
ہومScience and Technologyواٹس ایپ کا نئے فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ کا نئے فیچر پر کام جاری


انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے فون نمبروں کو یوزر نیم سے تبدیل کرنے کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے صارفین کی پرائیویسی میں ایک اضافی جہت شامل کی جا سکے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے متعلق پہلے ہی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ یوزر نیم کے لیے سپورٹ شامل کر رہا ہے۔

تاہم، میسجنگ پلیٹ فارم ‘پن’ پر بھی کام کر رہا ہے جس کے بعد نامعلوم صارفین آپ کو ٹیکسٹ نہیں کر سکیں گے، صرف اس وجہ سے کہ ان کے پاس آپ کا یوزر نیم ہونا ہے۔ آپ کو ٹیکسٹ کرنے کے لئے انہیں آپ کا ‘یوزر نیم پن’ رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔ یہ پن 4 ہندسوں کا کوڈ ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کے تازہ ترین ورژن (2.24.18.2) میں دیکھا گیا۔ توقع ہے کہ اس فیچر سے پرائیویسی میں اضافہ ہوگا، کیونکہ جن صارفین کے ساتھ آپ نے واٹس ایپ پر کبھی بات چیت نہیں کی ہے وہ آپ کو ایسے ہی ٹیکسٹ نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے کب متعارف ہوگا یا نہیں۔

رپورٹ میں اشارہ دیا گیا کہ اس فیچر کے سال کے اختتام سے پہلے عوام کے لئے متعارف کیے جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو اپنی رازداری کے تجربے کا انتظام کرنے میں زیادہ لچک فراہم کرے گا ۔

تاہم، واٹس ایپ صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ وہ چاہیں تو اسے آن رکھیں یا آف کردیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں