Thursday, December 26, 2024
ہومScience and Technologyواٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات اہم شخصیات بھی نشانہ بن گئیں

واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات اہم شخصیات بھی نشانہ بن گئیں



(ویب ڈیسک) ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات، اہم شخصیات بھی نشانہ بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان میں صارفین کے واٹس ایپ ہیک ہونے کی تواتر سے شکایات سامنے آئی ہیں ، ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد صارفین نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات کی ہیں۔اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی 50 کے قریب شہریوں نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات کی ہیں۔ شہریوں کے علاوہ اہم سماجی شخصیات کا واٹس ایپ بھی ہیک کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج جسٹس وجیہ الدین احمد ، سی پی ایل سی کے سابق چیف احمد چنائے سمیت متعدد اہم شخصیات کے بھی گزشتہ دنوں واٹس ایپ ہیک کیے گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل عامر نواز کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی اس حوالے سے متعدد شکایات رپورٹ ہوئی ہیں،  فنانشل فراڈز میں ملوث ملزمان ہی یہ کام کر رہے ہیں،زیادہ تر ملزمان جنوبی پنجاب میں بیٹھ کر فنانشل فراڈز کر رہے ہیں اور شہریوں سے پیسے مانگتے ہیں، بہت سے شہریوں کے واٹس ایپ ہم نے ریٹریوو ( بحال) کر کے دئیے ہیں۔

اس حوالے سے سائبر کرائم سرکل ملتان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور ان شکایات پر ہم کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان،لمبی چھٹیاں،طلبا کی موجیں لگ گئیں

سائبر کرائم حکام کے مطابق کسی کو بھی اپنا 6 نمبر والا رجسٹریشن کوڈ جو کہ ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے آتا ہے شئیر نہ کریں، ٹو سٹیپ ویری فکیشن کو فعال کریں ،صرف اپنے جاننے والوں کو اپنی پروفائل فوٹو کو دیکھنے کی اجازت دیں،اگر کوئی آپ کا جاننے والا آپ سے پیسے طلب کرتا ہے تو کال کر کے اس سے تصدیق کریں اور کوئی بھی غیر ضروری اور غیر محفوظ لنک کو اوپن نہ کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں