Wednesday, December 25, 2024
ہومScience and Technologyیوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

یوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا



(ویب ڈیسک)یوٹیوب صارفین کیلئے کمپنی نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا،یہ فیچر صارفین کو ہیکرز کا ہدف بننے والے اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

یوٹیوب کے مطابق اس چیٹ بوٹ تک رسائی یوٹیوب ہیلپ سینٹر کے ذریعے ممکن ہوگی اور اس کی جانب سے ہیک ہونے والے اکاؤنٹس کے مالکان سے مختلف سوالات پوچھے جائیں گے تاکہ وہ اپنے یوٹیوب چینلز میں کی جانے والی تبدیلیوں کو ریورس کرسکیں۔

یہ اے آئی اسسٹنٹ ابھی صرف انگلش زبان میں دستیاب ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی حاصل ہے،مگر گوگل نے بتایا کہ بتدریج اس فیچر کو تمام یوٹیوب صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا،ابھی یوٹیوب کا اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو اس کی واپسی لگ بھگ ناممکن ہوتی ہے یا اس کے لیے کافی انتظار کرنا پڑتا ہے۔

مگر یہ اے آئی چیٹ بوٹ اکاؤنٹ ریکور کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سکیورٹی کو بھی مضبوط بنائے گا۔

خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے حالیہ مہینوں میں یوٹیوب میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے،ساؤنڈ سرچ نامی اے آئی فیچر سے صارفین محض گنگنا کر کسی گانے کو تلاش کرسکتے ہیں،اسی طرح یوٹیوب کی جانب سے کچھ اور اے آئی چیٹ بوٹس پر بھی کام کیا جا رہا ہے جو مختلف کاموں کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں