Saturday, January 4, 2025
ہومSportsآئن مورگن نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کی ٹیم کو فیورٹ...

آئن مورگن نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا



(24 نیوز) سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آئن مورگن نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 ٹاپ ٹیموں میں سے مضبوط ترین سکواڈ بھارت کا ہے، ہندوستانی ٹیم پہلے ایونٹ سے بعد سے کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے لیکن انکا موجودہ سکواڈ بہت مضبوط ہے، اگر بھارتی ٹیم صلاحیت کے مطابق کھیلتی ہے تو وہ ایونٹ جیت سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تم جوکر ہو! کیون پیٹرسن کا سابق چنائی سپر کنگز کے کھلاڑی پر طنز

انگلش ٹیم کے متعلق بات کرتے ہوئے آئن مورگن نے کہا کہ ہماری ٹیم بھی مضبوط ہے، وہ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے جارہے ہیں کچھ انجریز کا خدشہ ضرور ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ جوز بٹلر کی قیادت میں کھلاڑی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ گروپ اے میں بھارتی ٹیم کو روایتی حریف پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور میزبان امریکہ کا چیلنج درپیش ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں