دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی کو پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کردیا گیا ۔ نمیبیا کے جیراڈ ایراسمس اور یواے ای کے محمد وسیم بھی نامزد کئے گئے۔ پلیئرز کی نامزدگی اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد کارنامہ سر انجام دیا، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے اوور میں مجموعی طور پر 50 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے باﺅلر بن گئے ہیں۔