Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsآغا سلمان بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

آغا سلمان بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کپتان بابراعظم کی حمایت میں آگئے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی بابراعظم مسلسل 15ویں ٹیسٹ اننگز میں 50 کا عندسہ عبور کرنے سے قاصر رہے اور محض 37 کے انفرادی اسکور پر شکیب الحسن کا شکار بنے جبکہ قومی ٹیم بنگلادیش کیخلاف پہلی اننگز میں محض 274 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے آغا سلمان نے کہا کہ بابراعظم ایک عالمی معیار کے کرکٹر ہیں، ہر بلےباز پر ایسا وقت آتا ہے تاہم انکے علاوہ بھی ٹیم میں 10 دیگر کرکٹرز بھی موجود ہیں جنہیں پرفارم کرنا ہوگا۔

 دوسرے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے 2 اوورز میں بغیر کسی نقصان 10 رنز بنالیے تھے تاہم قومی ٹیم 4 کیچز گرائے جانے کے باوجود محض 274 رنز کا ہندسہ ہی بورڈ پر سجاسکی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں