Thursday, December 26, 2024
ہومSportsآل راؤنڈر شاداب خان کی کیریئر کی پہلی ہیٹرک

آل راؤنڈر شاداب خان کی کیریئر کی پہلی ہیٹرک



(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹرک کر لی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر بلے باز اور لیگ سپنر شاداب خان نے سری لنکن ٹی ٹوینٹی لیگ ’لنکا پریمیئر لیگ‘ میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہیٹرک کر ڈالی ، انہوں نے لیگ میں ’کولمبو سٹرائکرز‘ کی نمائندگی کرتے ہوئے ’کینڈی فالکنز‘ کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

شاداب خان کی عمدہ گیند بازی کی بدولت ’کولمبو سٹرائکرز‘ نے ’کینڈی فالکنز ‘ کو 51 رنز سے شکست دی، شاداب خان نے ونیندو ہسرنگا، سلمان علی آغازاور پون رتھنائکے کو آؤٹ کر کے ہیٹرک کی، بہترین گیند بازی کے باعث شاداب خان کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر اعظم خان دستبردار

علاوہ ازیں شاداب خان نے میچ میں 22  نرز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کیریئر کی پہلی ہیٹرک بھی کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں