Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsاذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی تربیتی...

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی تربیتی کیمپ کا آغاز



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی، صبح کے سیشن میں کوچ محمد عثمان کی نگرانی میں پریکٹس کی۔ کیمپ طارق بگٹی کی صدارت میں کام کرنے والی فیڈریشن کے تحت لگایا گیا ہے جہاں کیمپ کے پہلے روز 36 کھلاڑیوں نے رپورٹ کیا۔
دوسری جانب دوسرا کیمپ کراچی میں تین روز سے جاری ہے جو کہ شہلا رضا کی صدارت میں کام کرنے والی فیڈریشن کے تحت لگایا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں