Thursday, December 26, 2024
ہومSportsارشد ندیم کی انعامی رقم پر کتنی ٹیکس کٹوتی ہو گی ؟پاکستانی...

ارشد ندیم کی انعامی رقم پر کتنی ٹیکس کٹوتی ہو گی ؟پاکستانی ایتھلیٹ کو جیب بھاری ہونے سے پہلے ہی دھچکا لگ گیا



(24 نیوز ) پاکستان کے فخر ارشد ندیم پر  اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد انعامات کی بارش کر دی گئی ہے ، اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کیلئے 20 کروڑ روپے سے زائد کی انعامی رقم کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن جیب بھاری ہونے سے پہلے ہی ان کیلئے بری خبر آگئی ہے ، وہ یہ کہ انہیں اس انعامی رقم پر بھاری ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لیے تقریباً 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین سٹار ارشد ندیم آج رات لاہور ایئر پورٹ پر پہنچیں گے ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان کے انعامات پر اپنا ہاتھ صاف کرنے کیلئے کم کس لی ہے ،یعنی انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی کی تیاری ۔

ورلڈ ایتھلیٹس فیڈریشن کی جانب سے ارشد ندیم کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کا انعام دیا جائیگا، پاکستان بھر سے ان کے لیے 20 کروڑ سے زائد کی انعامی رقم، اپارٹمنٹس اور کاروں کے تحائف کا اعلان کیا گیا ہے،کیونکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق کھلاڑیوں کو انعامی رقم یا لاٹری جیتنے پر ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے،اس میں فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح مختلف ہے، فائلر کو کُل رقم کا 15 فیصد جبکہ نان فائلر کو 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اگر ان کیلئے اعلان کردہ انعامی رقم کو دیکھا جائے تو ارشد ندیم اگر فائلر ہیں تو انہیں انعامی رقم پر تقریباً تین کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے جب کہ اگر وہ فائلر نہیں ہیں تو انہیں تقریباً چھ کروڑ ادا کرنے ہوں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہیرو کے لیے 10 کروڑ روپے، سندھ حکومت نے 5 کروڑ، ورلڈ ایتھلیٹس فیڈریشن نے ایک کروڑ 40 لاکھ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، کرکٹر احمد شہزاد اور ایک گلوکار نے مجموعی طور پر 30 لاکھ جبکہ سلمان اقبال نے 30 لاکھ روپے اے آر وائی لگونا میں اپارٹمنٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں