Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsاسامہ میر نے ورلڈکپ سکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر محسن نقوی...

اسامہ میر نے ورلڈکپ سکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر محسن نقوی کو براہ راست میسج کردیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسامہ میر نے ورلڈکپ سکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو براہ راست میسج کردیا۔ سلیکٹرز و سینئر ٹیم منیجر اسامہ میر کے عمل سے ناخوش ہیں، ہامی بھرنے کے بعد لیگ کےلیے بھی این او سی جاری نہیں کیا۔جیو نیوز کے مطابق اسپنر اسامہ میر کا پاکستان ٹیم انتخاب نہیں ہوا تو انہوں نے براہ راست چیئرمین پی سی بی کو مسیج کردیا جس میں ان کا مؤقف تھا کہ انہوں نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔

اسامہ میر کے مؤقف سے سلیکٹرز و سینئر منیجر وہاب ریاض کو آگاہ کیا تو آئرلینڈ میں ویڈیو کانفرنس ہوئی جس میں تمام سلیکٹرز اور اسامہ میر نے شرکت کی۔ویڈیو کانفرنس میں بھی اسامہ میر نے اپنا مؤقف پیش کیا جس پر سلیکٹرز نے ان کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اسامہ میر نے انگلینڈ میں لیگ کھیلنے کی اجازت مانگی جہاں ہامی بھری کہ لیگ کےلیے این او سی دے دیا جائے گا۔اسامہ میر انگلینڈ تو چلے گئے لیکن تاحال انہیں این او سی نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ اسامہ میر دو لیگز کھیل چکے ہیں اور سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹگری میں شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں