Friday, December 27, 2024
ہومSportsاسلام آباد: ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت سمیت...

اسلام آباد: ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت سمیت 5 ممالک کی شرکت کی تصدیق



(حافظ شہباز علی) اسلام آباد میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت سمیت 5 ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں، چیمپئن شپ میں 24 نومبر کو دنیا بھر کے بہترین اتھلیٹس مقابلہ کریں گے، انڈین اتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی شرکت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو آگاہ کردیا ہے، بھارتی اتھلیٹس کے اسلام آباد پہنچنے کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

سری لنکا، بنگلہ دیش، مالدیپ اور بھوٹان نے بھی چیمپئن شپ میں اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے جس سے ایونٹ مزید دلچسپ اور سنسنی خیز بننے کی توقع کی جارہی ہے، پاکستان میں اس بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کو کھیلوں کی دنیا میں ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟ جانیے

واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے انعقاد سے جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین کھیلوں کے ذریعے تعلقات میں بہتری آئے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں