Saturday, January 4, 2025
ہومSportsافغانستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ...

افغانستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر



کنگز ٹاؤن(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ 
افغانستان نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دیا مگر بارش کی بار بار انٹری کے باعث دوسری اننگز کا کھیل 19 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور بنگلا دیش کی پوری ٹیم 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی یوں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ 8 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیمیں آرنوس ویل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے 59 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

اس کے بعد ابراہیم زدران 29 گیندوں کا سامنا کر کے 18 رنز پر آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والا کوئی بھی کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کا ساتھ نہ دے سکا، عظمت اللہ عمرزئی 10، گلبدین نائب 4، محمد نبی ایک ہی رن بنا پائے۔

کپتان راشد خان 18 اور کریم جنت 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 55 گیندوں پر 43 رنز بنائے، یوں افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 115 رنز ہی بنا پائی، بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، تسکین احمد اور مستفیض الرحیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغان ٹیم کی قیادت راشد خان نے کی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، کریم جنت، ننگیالیا کھروٹ، نور احمد، نوین الحق اور فضل حق فاروقی سکواڈ کا حصہ تھے۔

بنگلا دیش کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض نجم الحسین شانتو نے ادا کیے، تنزید حسن، سومیا سرکار، لٹن داس، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور تنظیم حسن ثاقب سکواڈ میں شامل تھے۔

 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں