Saturday, January 4, 2025
ہومSportsافغان اوپنرز کا بڑا ریکارڈ، بابر اور رضوان کی جوڑی کو پیچھے...

افغان اوپنرز کا بڑا ریکارڈ، بابر اور رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا


افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے پاکستانی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

افغان اوپننگ جوڑی نے رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کیخلاف سپر 8 میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

سال 2021 میں دبئی میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے جبکہ رواں ایڈیشن میں ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے 442 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا۔

افغان جوڑی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں 4 ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئی ہے، دونوں کے درمیان 3 سنچریوں کی شراکت بھی رہی جو کہ ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں