Friday, December 27, 2024
ہومSportsامریکا نے چین کو پیچھے چھوڑ دیااہم اعزاز اپنے نام کرلیا

امریکا نے چین کو پیچھے چھوڑ دیااہم اعزاز اپنے نام کرلیا



(24نیوز)پیرس اولمپکس 2024 کے مقابلے اختتام کو پہنچ گئے اور اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ امریکا نے جیت لی۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں منعقدہ اولمپکس 2024 میں امریکا  40 گولڈ میڈلز جیتنے کے بعد سرفہرست ہے جبکہ امریکی اتھلیٹس نے 42 سلو اور 42 برونز میڈل بھی جیتے ہیں۔

اولمپک گیمز میں امریکا کے مجموعی تمغوں کی تعداد 126 رہی۔چین 40 گولڈ  اور 27 سلور میڈلز سمیت 91 تمغے جیتنے میں کامیاب ہوا اور فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔جاپان نے 20 گولڈ میڈل سمیت 45 میڈل  جیتے۔امریکا نے مسلسل چوتھے اولمپکس میں میڈل ٹیبل پر پہلا نمبر لیا۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے اتھلیٹ ارشد ندیم نے پاکستان کو بھی 40 سال بعد گولڈ میڈل دلوایا ہے۔ارشد ندیم نے اولمپک میں جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اولمپکس کا 116 سالہ ریکارڈ بھی توڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ پاکستان، بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان، کپتانی کون کریگا؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں