Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsامریکہ میں شیڈول ورلڈکپ نے بھارت کو بڑی ’ پریشانی‘ میں مبتلا...

امریکہ میں شیڈول ورلڈکپ نے بھارت کو بڑی ’ پریشانی‘ میں مبتلا کر دیا بھارتی بورڈ نے اہم قدم اٹھا لیا



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا میں سہولتوں کی فکر ستانے لگی۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے ہوٹل اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے ریکی ٹیم نیو یارک بھجوا دی ہے۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کے امریکا میں پہلی مرتبہ میچز ہو رہے ہیں، امریکا میں سہولتوں کا اس وقت کسی کو اندازہ نہیں اس لیے ریکی ٹیم بھیجی گئی ہے۔

بھارتی بورڈ کا ایک آفیشل ہوٹل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا، آئی پی ایل کے لیگ میچز کے اختتام کے ساتھ ہی بھارتی کھلاڑی امریکا روانہ ہوں گے۔ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی بعد میں امریکا جائیں گے، بھارتی ٹیم 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ نیویارک میں کھیلے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔بھارتی بورڈ ماضی میں اپنی ٹیم کے لیے دیگر ٹیموں سے الگ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کرتا رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں