Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsانگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے آئی سی سی کو...

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے آئی سی سی کو جرمانہ دینے سے صاف انکار کردیا



کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سلو اوور ریٹ جرمانے پر انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس اور آئی سی سی میں ٹھن گئی۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے انگلینڈ کے ہر کھلاڑی پر 2 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔آئی سی سی کے اس اقدام پر انگلش کپتان بین سٹوکس کا سخت ردعمل آیا اور انہوں نے جرمانے کے خط پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ 10 گھنٹے پہلے ختم ہونے والے ٹیسٹ میں کس بات کا جرمانہ بنتا ہے۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں پر میچ فیس کا 15، 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا اور بتایا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے مقررہ وقت میں 3، 3 اوورز کم کروائے تھے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 6 سے 10 دسمبر تک بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ نے کیوی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں