Sunday, January 5, 2025
ہومSportsانگلینڈ کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 59 رن سے شکست...

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 59 رن سے شکست دی


نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی ڈینیئل وائٹ اور مایا بشر نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 61 رنز جوڑے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ڈینیئل وائٹ (76)، نیٹ سائیور برنٹ (47) کی شاندار اننگز اور سارہ گلین اور شارلٹ ڈین کی شاندار گیند بازی کے بعد انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ہفتہ کے روز پہلے ٹی-20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 59 رن سے شکست دے دی، اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 197 رنز بنائے تھے۔ 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو پہلا دھچکا دوسرے ہی اوور میں جارجیا پلمر (1) کی صورت میں لگا۔ اس کے بعد سوزی بیٹس اور امیلیا کیر نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ شارلٹ ڈین نے نویں اوور میں امیلیا کیر (18) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی لگاتار دو وکٹیں گریں۔ کپتان سوفی ڈیوائن (صفر) اور میڈی گرین (صفر) آؤٹ ہوئی۔ بروک ہالیڈے (17)، جیس کیر (38) اور لیا تاہو (17) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر صرف 138 رنز بنا سکی اور اسے 59 رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شارلٹ ڈین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ لنسی اسمتھ، فرییا کیمپ اور سوفی ایکلسٹن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی ڈینیئل وائٹ اور مایا بشر نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 61 رنز جوڑے۔ لیا نے آٹھویں اوور میں مایا بشر کو 32 رنز کے اسکور پر ان کی شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی نیٹ سائیور برنٹ نے ڈینیئل وائٹ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 82 رنز جوڑے اور انگلینڈ کو بڑے اسکور کی طرف لے گئی۔ وائٹ نے 51 گیندوں میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگا کر سب سے زیادہ 76 رنز بنایا۔ جبکہ نیٹ سائیور برنٹ نے 23 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ فرییا کیمپ (26) اور ہیدر نائٹ (4) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 197 رنز بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں