Saturday, January 4, 2025
ہومSportsاولمپکس: چینی کھلاڑی کی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ہم وطن خاتون...

اولمپکس: چینی کھلاڑی کی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ہم وطن خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش



پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیرس اولمپکس میں جہاں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں شادی کی پیشکش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شادی کے لئے ایک دوسرے کو ہاں بھی بولی جا رہی ہے، چین کو بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز کا گولڈ میڈل دلانے کے بعد خاتون کھلاڑی کو شادی پیشکش ہو گئی۔چین کی بیڈ منٹن خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش مینز ڈبلز کے ہم وطن کھلاڑی نے کی، ہاونگ یاکیونگ نے زہینگ سیوئی کے ساتھ مل کر چین کے لئے مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتا۔چین کے مینز ڈبلز کے کھلاڑی لیو یو چن نے ہاونگ یاکیونگ کو شادی کی پیشکش کی، لیو یوچن اور ہاونگ یاکیونگ مکسڈ ڈبلز پلئیرز کے ساتھ ساتھ ایک عرصے سے ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں۔ ہاونگ یاکیونگ نے شادی کی پیشکش قبول کر لی اور ہاں بول دی۔لیو یو چن کی جانب سے ہاونگ یاکیونگ کو شادی کی پیشکش پر خاتون کھلاڑی جذبات پر قابو نہ پاسکیں۔پیرس اولمپکس کے دوران ہاں بولنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔اس سے قبل ارجنٹائن کی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑی پابلو سائمونٹ نے ہم وطن ہاکی کی کھلاڑی ماریہ کو شادی پیشکش کی، دونوں کھلاڑیوں کی اولمپک ولیج میں منگنی ہوئی۔ماریہ اور پابلو بھی ایک عرصے سے دوست ہیں اور اس سے پہلے بھی اولمپکس میں شرکت کر چکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں