Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsاٹلی میں موجود پاکستانی باکسر جو ساتھی خاتون باکسر کی اشیاء چرا...

اٹلی میں موجود پاکستانی باکسر جو ساتھی خاتون باکسر کی اشیاء چرا کر غائب ہوگیا



روم(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں ایک پاکستانی باکسر اپنی ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے رقم چوری کرکے فرار ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کے سیکرٹری ناصر تونگ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فرار ہونے والا ایتھلیٹ قومی باکسر زوہیب رشید ہے، جس نے پاکستان کی ایک خاتون باکسر کے بیگ سے 250پائونڈ (تقریباً ساڑھے 88ہزار روپے) چوری کیے اور لاپتہ ہو گیا۔
پی بی ایف کے سیکرٹری نے بتایا کہ زوہیب رشید اٹلی میں اپنے پہلی فائٹ کے لیے بھی نہیں آیا، جس پر 51کلوگرام کیٹیگری کے اس میچ میں مخالف کھلاڑی کو بغیر مقابلے کے فاتح قرار دے دیا گیا۔زوہیب کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ زوہیب رشید نے 2022ء ایشیئن چیمپین شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں