Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsاگر آپ اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو پھر کسی پی آر کی...

اگر آپ اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو پھر کسی پی آر کی ضرورت نہیں رہتی، ایم ایس دھونی


مہندرا سنگھ دھونی : فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ اگر آپ اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو پھر کسی  پی آر (پبلک ریلیشنز) کی ضرورت نہیں رہتی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی نے ایک تقریب میں سوشل میڈیا اور پی آر ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی سوشل میڈیا کے مداح نہیں رہے۔

ایم ایس دھونی نے کہا کہ جب میں نے 2004 میں کھیلنا شروع کیا تو ٹوئٹر اُس وقت مقبولیت کی طرف بڑھ رہا تھا اور اس کے بعد انسٹاگرام آیا۔ میرے کئی منیجرز نے مجھے مشورہ دیا کہ مجھے اپنی پی آر پر کام کرنا چاہیے، لیکن میرا ہمیشہ یہی جواب رہا کہ اگر آپ اچھا کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کو پی آر  کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور تب سے صرف انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلتے نظر آتے ہیں۔ وہ ایک بار پھر 2025 کے سیزن میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

ایم ایس دھونی نے بطور کپتان بھارتی ٹیم اور چنئی سپر کنگز کے لیے کئی اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔ وہ واحد بھارتی کپتان ہیں جنہوں نے تینوں آئی سی سی ٹرافی جیتیں، جبکہ چنئی سپر کنگز کو پانچ بار انڈین پریمیئر لیگ کے ٹائٹل تک پہنچایا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں