Sunday, January 5, 2025
ہومSportsبابراعظم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ...

بابراعظم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ ہو گیا 



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ کپتان بابراعظم کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ جاری ہے  اور وہ آئندہ ہفتے سے نیٹ پریکٹس کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کرکے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا قوی امکان ظاہرکیا گیا تھا ۔

 بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، دورے میں بنگلا دیش ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جب کہ ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں