Sunday, December 29, 2024
ہومSportsبابر اعظم کو تبدیل کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،...

بابر اعظم کو تبدیل کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، محسن نقوی


فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو تبدیل کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کپتان کو تبدیل کرنے سے متعلق سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  وہاب ریاض کو میں نے چیف سلیکٹر نہیں بنایا تھا، چیف سلیکٹر سے صرف سلیکٹر بنایا تھا، جلد سب کو پتہ لگ جائے گا سلیکشن کمیٹی میں کون رہتا ہے کون نہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مجھے بھی محسوس ہوا کہ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے، ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم اور وہاب ریاض سے ملاقات نہیں ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شان مسعود کے ساتھ ویڈیو کال ہوئی تھی اس کے ساتھ بھی بات ہوئی کہ کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے، شان مسعود کو ہٹانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ان کے بارے میں بہت لوگوں کی مثبت رپورٹ ملی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ڈریسنگ روم میں کون کھلاڑی ہدایات پر عمل کر رہا تھا کون نہیں سب پتہ لگ جائے گا، پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ملک میں یا بیرون ملک شائقین کرکٹ بدتمیز کریں گے تو نتائج کے ذمے دار وہ خود ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ جس نے بدتمیزی کی ہے اس کے پیچھے ایف آئی اے لگوا دی ہے، حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں جلدی پاکستان آئیں ایف آئی اے ان کا استقبال کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں