Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsبنگلہ دیشی کپتان نے پاکستان کے خلاف فتح کا سہرا کس کے...

بنگلہ دیشی کپتان نے پاکستان کے خلاف فتح کا سہرا کس کے سر کیا؟



(24نیوز) بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا ہے کہ جیت کا سارا کریڈٹ تمام بیٹرز کو جاتا ہے جن کی جارحانہ انداز نے ٹیم کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان نجم الحسن نے کہا کہ بنگلہ دیشی سپنرز نہایت تجربہ کار ہیں، شکیب کی کارکردگی بھی عمدہ رہی، انھوں نے بہت اچھا پرفارم کیا، ہمارے لیے بہت خوشی کا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی صورتحال بھی ہمارے لیے ساز گار رہی، ہم نے شدید گرم موسم میں کھیلا اور رزلٹ حاصل کیا، جیت کا کریڈٹ تمام بیٹرز کو بھی جاتا ہے جنہوں نے بالز کو شاندار انداز میں کھیلا ، باؤلرز نے بھی بہترین پرفارمنس دی ،نجم الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طاقت پیس باؤلنگ ہے ہمارے پاس دونوں کا کمبینیشن تھا ، جب ہم پانچویں دن کھیل کے لیے اترے تو امید تھی کہ ہم جیتیں گے،انہوں نے کہا کہ دوسرا ٹیسٹ بھی نہایت اہم ہے، کوشش ہوگی سکون سے رہیں اور آگے پلاننگ سے چلیں، ابھی ہم جیت کو منائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ قبل بنگہ دیش کی صورتحال کافی پریشان کن تھی، اس جیت نے ہمارے اور بنگلہ دیشی عوام کے لیے خوشی کا موقع پیدا کیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پاکستانی شائقین کرکٹ سے معذرت کرلی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں