Saturday, January 4, 2025
ہومSportsبھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کو تبدیل کرنیکی تیاریاں مکمل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کو تبدیل کرنیکی تیاریاں مکمل



بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موجودہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے عہدے کی میعاد جون میں ختم ہو رہی ہے۔ وہ نومبر 2021ء سے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راہول ڈریوڈ کے عہدے کی میعاد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ختم ہوجائے گی اور ان کے کانٹریکٹ میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ نئے ہیڈ کوچ کے لیے اشتہار جلد دیا جائے گا۔

جے شاہ نے کہا ہے کہ راہول ڈریوڈ اگر چاہیں تو ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں لیکن پہلے کی طرح توسیع نہیں ہوگی۔

انہوں نے غیرملکی کوچ کو لانے کے حوالے سے بھی صاف منع کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں