Saturday, January 4, 2025
ہومSportsبیرون ملک پاکستانی باکسرز کے فرار ہونے پر باکسنگ فیڈریشن کے صدر...

بیرون ملک پاکستانی باکسرز کے فرار ہونے پر باکسنگ فیڈریشن کے صدر پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستانی باکسرز کے بیرون ملک لاپتہ ہونے کے معاملے  پر  پاکستان سپورٹس بورڈ نے  باکسنگ فیڈریشن کے عہدیداروں پر تاحیات پابندی لگادی۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے باکسنگ فیڈریشن کے صدر  اور سیکرٹری پر تاحیات پابندی کی منظوری دی ہے۔

انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کرکے دونوں عہدیداروں پر  پابندی کی سفارش کی تھی۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنےکی منظوری دی گئی۔کمیٹی کی سفارشات پر  پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر  خالد محمود  اور  سیکرٹری ناصر  تونگ پر  تاحیات پابندی لگا دی گئی۔خالد محمود پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی ہیں۔ خالد محمود پر تاحیات پابندی کے بعد پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے عہدے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

 خیال رہےکہ پاکستانی باکسر  انگلینڈ  اور  یورپ میں سلپ ہوئے تھے۔ انگلینڈ میں کامن ویلتھ گیمز میں دو باکسر لاپتہ ہوئے۔ اٹلی میں ہونے والے باکسنگ ایونٹ میں بھی ایک باکسر پاسپورٹ لےکر فرار  ہوگیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں