Saturday, January 4, 2025
ہومSportsثانیہ مرزا اور محمد شامی کی وائرل تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی وائرل تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی



نئی دہلی (ویب ڈیسک) کرکٹر محمد شامی اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ایک ساتھ چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں دیکھ کر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تاہم اب ان تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی۔

آج نیوز کے مطابق   سامنے آنیوالی تصاویر میں دونوں شخصیات کی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر دیکھ کر مداحوں میں دونوں کی شادی کی قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ان تصاویر پر کافی چہ مگوئیوں ہورہی ہیں اور کچھ صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی تعلقات میں ہیں اور دونوں شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کیا جس کا تعلق محمد شامی کی انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے تھا۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے ایک ساتھ دبئی میں وقت بھی گزارا تاہم جب ان وائرل تصاویر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید برآں نہ تو ثانیہ مرزا اور نہ ہی محمد شامی نے ان افواہوں پر کوئی بیان دیا ہے بلکہ دونوں کھلاڑی اپنے اپنے کیریئر میں مصروف ہیں، ثانیہ مرزا ابوظہبی میں ورلڈ ٹینس لیگ کی نشریات میں شریک ہیں جبکہ شامی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی خبریں تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی تھیں جس کی محمد شامی نے تردید کی تھی۔ وہیں ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے ان خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بے بنیاد افواہوں کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ سب فضول بات ہے، وہ ان سے ملی بھی نہیں ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں