Monday, December 23, 2024
ہومSportsجنوبی افریقا تیسرا ون ڈے: پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں

جنوبی افریقا تیسرا ون ڈے: پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں


—فائل فوٹو

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

پاکستان نے تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم اور کامران غلام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سلمان علی آغا، طیب طاہر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور سفیان مقیم ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز جیت کر قومی ٹیم پہلے ہی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کر چکی ہے۔

آج سیریز کا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں