Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsجنوبی افریقا کیخلاف میچ راشد خان کیلئے یادگار بن گیا

جنوبی افریقا کیخلاف میچ راشد خان کیلئے یادگار بن گیا


تصویر بشکریہ افغان کرکٹ بورڈ

افغانستان کے اسپن بولر راشد خان کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف میچ یادگار بن گیا۔

راشد خان نے اپنی 26 ویں سالگرہ کے دن جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لیں اور افغانستان کو سیریز میں فیصلہ کُن برتری بھی دلوا دی۔

انہیں اس میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز راشد خان کی 26 ویں سالگرہ تھی اور اسی دن شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کو 177رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 311 رنز بنائے۔

رحمان اللّٰہ گرباز 105 رنز بنا کر نمایاں رہے، عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 35 ویں اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، راشد خان نے 5 اور خروتے نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں