لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فیصلہ سازوں کے آگے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا! ایک ہو جاﺅ۔دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے 2024 کے عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، ا±س کا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر ملک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں، پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے، اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کرسکتا۔
سابق کپتان نے مزید لکھا کہ خدارا! اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لئے سب ایک ہو جاو¿۔