Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsخواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل کروانے پر غور شروع کردیا

خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل کروانے پر غور شروع کردیا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل کروانے پر غور شروع کردیا ہے ۔ 

24 نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے کے علاوہ خواتین کرکٹرز کے لیے بھی پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا، انہوں نے پی سی بی کی آمدن میں اضافے کے لیے جلد قابل عمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔پی سی بی ڈائریکٹرز کے ساتھ ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ، اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دیا، اس موقع پر تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کے امور کے بارے میں چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں