دوحہ (جازب صدیقی) قطر کے شہر دوحہ میں قطر ایم ایم اے کمیٹی اور پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے نمائندگان کے درمیان ملاقات ہوئی. جس میں قطر ایم ایم اے کمیٹی کے سیکرٹری غزریان وردان اور پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کےصدر بابر راجہ ، ڈائریکٹر آپریشنز پی ایم ایم اے ایف اویس شاہ اور منیجنگ ڈائریکٹر زید ملک نے شرکت کی۔
ملاقات کا مقصد پاکستانی ایم ایم اے کمیونٹی کو فروغ دینا اور ایم ایم اے کھلاڑیوں کیلئے بہترپلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا سکیں۔