Sunday, January 5, 2025
ہومSportsدوسرا ٹیسٹ: شاہینوں کی تباہ کن باؤلنگ بنگلا دیشی ٹیم مشکلات کا...

دوسرا ٹیسٹ: شاہینوں کی تباہ کن باؤلنگ بنگلا دیشی ٹیم مشکلات کا شکار



 (24نیوز) دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ  کے تیسرے روز بنگلا دیش نے 10 سکور سے بغیر کسی نقصان کے کھیل کا آغاز کیا لیکن یکے بعد دیگر بنگال ٹائیگرز 4 وکٹیں گنوا بیٹھے، پاکستانی باؤلر خرم شہزاد نے بنگال ٹائیگرز کے پرخچے اڑا دیئے۔ 

بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 14 اور دوسری 19 رنز پر گری جبکہ 20 رنز کے مجموعے پر دو مزید وکٹیں گر گئیں جبکہ 26 رنز پر بنگلا دیش کی آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شادمان اسلام 10، ذاکر حسین ایک، نجم الحسن 4، مومن الحق ایک، مشفق الرحیم 3 جبکہ شکیب الحسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

میچ کا دوسرا روز

گزشتہ روز گرین کیپس کے اوپنر ایک بار پھر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، پہلی وکٹ صفر پر گر گئی جب عبداللہ شفیق بغیر کھاتہ کھولے تسکین احمد کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کا دوسرا نقصان 107 رنز کے مجموعے پر ہوا، کپتان شان مسعود57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ شاہینوں کی تیسری وکٹ 122 رنز پر گری جب صائم ایوب 58 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کا شکار بنے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ151 رنز پر گری، سعود شکیل صرف 16 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم 31 رنز ہی بنا پائے، شاہینوں کو چھٹا نقصان211 رنز پر محمد رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وکٹ کیپر بلے باز بھی صرف 29 رنز پر ہی ہمت ہار گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد 12، محمد علی 2، ابرار احمد 9 رنز ہی بنا پائے، یوں پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 274 رنز ہی بنا پائی۔

بنگلادیش کے مہدی حسن نے 5، تسکین نے 3، ناہید اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ  راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔

قومی سکواڈ
دوسرے ٹیسٹ کیلئے لیگ سپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو میچ سے ڈراپ کر دیا گیا۔

قومی ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، ابرار احمد، محمد علی، سلمان علی آغا، صائم ایوب، بابر اعظم، میر حمزہ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، عبداللہ شفیق اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

بنگلا دیشی ٹیم
بنگلا دیشی ٹیم میں کپتان نجم الحسین شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، مشفق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید رانا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بنگال ٹائیگرز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، بنگلا دیش نے پہلے میچ میں شاہینوں کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں