Monday, December 23, 2024
ہومSportsذکاء اشرف کراچی سیکیورٹی پلان سے مطمئن

ذکاء اشرف کراچی سیکیورٹی پلان سے مطمئن



آئی جی سندھ رفعت مختار راجا اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے ملاقات کی۔

آئی جی سندھ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات کے دوران پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز کے دوران سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی۔

ملاقات میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے مربوط پلان ترتیب دیے جانے اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے جانے پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے ہمیشہ اہم تقریبات میں سیکیورٹی اقدامات کو بہترین رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میچز پر سیکیورٹی کے مجموعی امور کو فول پروف اور غیر معمولی بنایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے پی ایس ایل میچز کے لیے پلان اور ترجیحات پر اطمینان کا اظہار کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں